۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید کلب جواد نقوی کا مختصر زندگی نامہ

حوزہ/اس کتابچہ کو ڈاکٹر سید امانت حسین نقوی نمائندہ و ترجمان خاندانِ دیوان ناصر علی و خاندان اصلاح، کھجوہ، بہار، صدر آل انڈیا علی کانگریس لکھنؤ - یوپی - انڈیا نے مرتب کیا ہے جسمیں قائد ملت حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید کلب جواد نقوی کی زندگی کا مختصراً احاطہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا علی کانگریس کی جانب سے شائع کتابچہ "قائد ملت مولانا سید کلب جواد نقوی سرپرستِ آل انڈیا علی کانگریس، لکھنؤ ایک تعارف" تالیف، ڈاکٹر سید امانت حسین نقوی، ایک مفید کتابچہ ہونے کے ساتھ ہی مبلغین اسلام کے لیے راہ گشا اور قائد ملت حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید کلب جواد نقوی کی زندگی کے کئی اہم پہلو کو روشن کرتا کتابچہ ہے جس کا مطالعہ یقیناً عصر حاضر کے مبلغین کو قائد ملت کی جد و جہد سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس کتابچے کو آپ اردو،ہندی میں پڑھ سکتے ہیں جس کے ڈاؤنلوڈ کا لنک اسی نوشتے کے آخر میں درج کردیا جائے گا۔

اس معتبر کتابچے کے مطابق، قائدملت مولاناسید کلب جواد صاحب کی ولادت 4 جنوری 1953ء کو جوہری محلہ، لکھنو کے علمی، عملی اور ادبی خانواده یعنی خاندان اجتها لکھنؤ میں ہوئی آپ کے والد ماجد صفوة العلماء مولانا سید کلب عابد نقوی رحمت مآب اپنے وقت کے جید عالم دین علمبردار اتحاد بین المسلمین اور ڈین فیکلٹی آف تھیالوجی ڈپارٹمنٹ علی گڈھ مسلم یونیورسٹی تھے۔ موصوف کے دادا ذاکر شام غریباں عدة العلماء آیت الله مولانا سید کلب حسین اخترؔ اجتهادی ابن آیت اللہ العظمیٰ قدوۃ العلماء مولانا سید آقاحسین نقوی اکملؔ جائسی ولد مولانا سید کلب حسین نقوی این رئیس العلماء مولانا سید محمد ولی حسین نقوی مجتہد تھے جو ملا عصمت اللہ صدر الصدور (مغل دور) کی نسل سے تھے۔ آپ کے نانا باقر العلوم آیت الله علی سید محمد باقر رضوی خلف صالح آیت اللہ سیدابوالحسن رضوی تھے۔ آپ چار سلسلوں سے خاندان اجتهاد کے نخل ذکی ہیں۔

کلب جواد صاحب نے ابتدائی تعلیم گھر ہی پر اپنے والد ماجد اور مولانا محسن نواب صاحب سے حاصل کی۔ پھر اس کے بعد سلطان المدارس میں 1968ء میں مولوی میں داخلہ لیا جہاں مولانا علی حسین صاحب، حکیم غلام رضاصاحب، مولانا الطاف حیدر صاحب، مولانا محمد مہدی صاحب، مولانا محمد صالح صاحب، مولانا سید علی رضوی جیسے جید اساتذہ سے کسب فیض کر کے مولوی، عالم، فاضل، سند الافاضل کے بعد صدرالا فاضل 1975ء میں کیا۔

1987ء میں حوزہ علمیہ قم ایران کا عزم کیا اور قم میں تحصیل علم میں مشغول ہوئے اور قم میں آقائے علی محمدی، آقائے اعتمادی، آقائے پایانی، آقائے وجدانی فخر، آقائے ناصر مکارم شیرازی، آقائے جعفر سبحانی، اور دیگر جید روحانی اساتذہ سے استفادہ کیا۔

2001ء میں ہندوستان واپس تشریف لائے اور مصروف تبلیغ ہوئے، والد ماجد کے انتقال کے بعد قائد ملت لکھنؤ کے امام جمعہ منتخب ہوئے۔

اس کتابچہ کو ڈاکٹر سید امانت حسین نقوی ( نمائندہ و ترجمان خاندانِ دیوان ناصر علی و خاندان اصلاح ، کھجوہ ، بہار، ) صدر آل انڈیا علی کانگریس لکھنؤ - یوپی - انڈیا نے مرتب کیا ہے۔

Maulana Kalbe e Jawad Naqavi Biography (Urdu) pdf download

Maulana Kalbe e Jawad Naqavi Biography (Hindi) pdf download

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .